ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آسام کے 26اضلاع میں سیلاب کا قہر، 60-70گاؤں زیرِآب، متاثرین کومددکاانتظار

آسام کے 26اضلاع میں سیلاب کا قہر، 60-70گاؤں زیرِآب، متاثرین کومددکاانتظار

Fri, 14 Jul 2017 21:49:10  SO Admin   S.O. News Service

لکھیم پور14جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمال مشرقی ریاست آسام میں سیلاب کی زدمیں ہے۔بھاری بارش اور برہم پترا دریا کی آبی سطح بڑھنے کی وجہ سے آسام سمیت شمال مشرق کے 56ضلع سیلاب کی وجہ سے ڈوب ہو چکے ہیں۔آسام کے 26اضلاع میں سے سب سے زیادہ حالات خراب ہیں۔بارپیٹا، گولاگھاٹ، گوپر اور لکھیم پور جیسے اضلاع میں حالات سب سے زیادہ خراب ہیں۔عالم یہ ہے کہ گاؤں کے گاؤں ڈوب ہو گئے ہیں اور گاؤں سے جڑی ہوئی سڑکیں کسی دریا کی شکل لے چکی ہیں۔سیلاب کی وجہ سے نچلے آسام میں عام معمولات زندگی ٹھپ ہو چکے ہیں۔ریاستی حکومت اور این ڈی آر ایف کی مدد کے لئے تعینات ہے لیکن تمام کوششیں سیلاب کو دیکھتے ہوئے ناکافی لگ رہی ہیں۔برہم پترا کی جولانی اس ضلع میں صاف دکھائی دے رہی ہے۔200سے زیادہ گاؤں والے ضلع میں 60سے 70گاؤں ڈوب چکے ہیں۔سیلاب کا قہر جھیل رہے گاؤں والوں کوسرکاری مدد کا انتظار ہے۔اس دوران این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ان گاؤں کا دورہ کر ضرورت کا سامان اور میڈیکل سہولیات مہیا کرا رہی ہیں۔سڑک سے گاؤں کے درمیان پنگڈنڈیاں اب کسی دریا کی طرح لگتی ہیں۔جن سڑکوں پر دو پہیا چار پہیا چلتے تھے ان سڑکوں پر چھوٹی چھوٹی کشتیاں نکل آئی ہیں۔گاؤں میں رہنے والے لوگ روزمرہ کی چیزوں کے لئے ترس گئے ہیں۔گاؤں میں پانی کی آبی سطح بڑھنے سے بیماریوں کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے ایسے میں انہیں ادویات پہنچانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں تک کا سفر کسی بہتی دریا کو پار کرنے سے کم نہیں ہے۔مرکزی وزیر کرن رجیجونے اوروزیراعلیٰ سروانند سونوال بھی سیلاب سے متاثر آسام کامعائنہ کرچکے ہیں۔


Share: